26 اگست، 2023، 10:09 PM

بیلاروس شام کی حمایت جاری رکھے گا۔ بیلاروسی صدر

بیلاروس شام کی حمایت جاری رکھے گا۔ بیلاروسی صدر

منسک اور دمشق کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب میں بیلاروس کے صدر نے شام کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے آج شام کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیان جاری کیا۔

انہوں نے تاکید کی: بیلاروس شام کی تعمیر نو کے عمل میں دمشق کی حمایت کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

دمشق اور منسک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر شام کے صدر بشار اسد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر نے مزید کہا: "بیلاروس نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں شام کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے اور دوستانہ تعاون جاری رکھا ہے اور برادر ملک شام میں اس ملک کی تعمیر نو کا دور جنگ کے بعد بھی جاری رہے گا۔

لوکاشینکو نے گزشتہ 30 سالوں میں شام اور بیلاروس کے درمیان تعلقات کی نمایاں مضبوطی پر مزید اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ان تعلقات میں تجارت، تعلیم، ثقافت اور کھیل جیسے کئی شعبوں میں دوستی اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر سنجیدہ پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

بیلاروس کے صدر نے موجودہ دور کے چیلنجوں کا سامنا کرنے میں دونوں ممالک کی مثبت کامیابیوں پر زور دیتے ہوئے مزید کہا: "ہم بین الاقوامی سطح پر مختلف مسائل پر شام کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔"
 

News ID 1918616

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha